مرجع تقلید اور بزرگ عالم دین آیت الله العظمی لطف الله صافی گلپایگانی چند روز قبل طبی معائنے کیلئے قم کے آیت الله گلپایگانی ہسپتال میں داخل ہوئے جہاں وہ زیر علاج تھے تاہم پیر کی شب حرکتِ قلب رک جانے کے سبب وہ دنیا سے رحلت کر گئے۔
کتاب ’’فرازھای از سخنان حضرت فاطمہ(س)‘‘ کو محمد حکیمی نے تألیف کیا ہے اس کتاب میں خاتون جنت حضرت فاطمہ (س) کے سنہری فرامین کو عربی اور فارسی میں ذکر کرنے کے ساتھ ان کی مختصر تشریح و تفسیر بھی کی گئی ہے۔
حرم امام رضا(ع) میں اسلام قبول کرنے کی تقریبات کے دوران ایک عالم دین موجود رہتا ہے تاکہ اسلام قبول کرنے والے لوگ اسلام سے متعلق تمام دینی و عقیدتی مسائل اور سوالوں کے تشفی بخش جوابات حاصل کر سکیں۔
سید ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے سلسلے میں ایرانی عوام کو کسی بھی طرح کی کوئی تشویش لاحق نہیں ہے اور دشمنوں کی ہر چال پر ایران کی مسلح افواج کی مکمل نظر ہے۔ انھوں نے ملکی افواج کی طاقت کو ایرانی عوام کی سیکورٹی کی ضمانت قرار دیا۔
وحدت مذاہب اسلامی کانفرنس اسلامی جمہوریہ ایران کے خانہ فرہنگ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے مذہبی جماعتوں کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور ایرانی وفد کی سربراہی مجمع جهانی تقریب مذاهب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حمید شہریاری نے کی
"ملین مارچ" نامی اس ریلی سے الحشد الشعبی تنظیم کے سربراہ فالح الفیاض نے امریکہ اور صیہونی مخالف نعروں کے درمیان خطاب کیا اور اس میں سیاسی اور مزاحمتی عہدیداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز جمعہ کو ایرانی مذہبی رہنما آیت اللہ "جوادی آملی" سے ایک ملاقات میں عوام کے معاشی مسائل میں کمی آنے کی حکومت کی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے ان مسائل میں کمی لانی ہوگی۔
یہ بات سپاہ محمد رسول اللہ کے کمانڈر جنرل حسن حسن زادہ نے پیر کے روز اپنی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر انہوں نے جنرل شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی کی یاد منانے کے منصوبوں کی وضاحت کی۔
عراقی فتح اتحاد کے نمائندے "مختار الموسوی" نے کہا: دو عظیم شہداء شهید حاج قاسم سلیمانی و شهید ابومهدی المهندس کے خلاف امریکی جرائم کے سامنے خاموشی کی وجہ حکومت کی کمزوری ہے۔
عراقی "الاحد" ویب سائٹ کے حوالے سے، الخزالی نے اس بات پر زور دیا کہ مشیروں کی تعداد کا تعین عراقی کو کرنا چاہیے نہ کہ امریکی کو۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکی فوجیوں کا انخلاء ہماری شرائط پر نہیں کیا گیا تو مزاحمت کو جواب دینے کا حق حاصل ہے۔
اپاکستان آج اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کے 17ویں غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔جلاس خصوصی طور پر افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے طلب کیا گیا، اجلاس اسلامی تعاون تنظیم کے چیئرمین سعودی عرب کی دعوت پر طلب کیا گیا/
یہ بات ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے منگل کے روز قومی یوم طلباء کی مناسبت سے شریف یونیورسٹی کے طلباء کے اجتماع میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر رئیسی نے کہا کہ دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود تیل کی فروخت اچھی حالت میں ہے اور تیل اور کنڈینسیٹ کی برآمدات میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
"کردستان کے عوام کی جرات شیخ الاسلام اور عظیم اساتذہ اور دیگر عظیم علماء کی شہادت ہے جنہوں نے اسلام اور انقلاب کے لیے اپنا خون قربان کیا لیکن تکبر کی چھتری تلے اسلام اور نظام کے خلاف بات کرنے سے مطمئن نہیں۔
سعودی عرب کے صوبے قطیف کے شیعہ نوجوان مصطفی معلم اپریل 1996 سے سعودی جیل «الدمام» میں قید ہے اور اس عرصے میں ان پر کافی تشدد ہوا۔ مصطفی معلم کو ایک نا کردہ جرم کی پاداش میں 25 سال قید کی سزا سنائی گئی ۔
یمنی عوام راہ خدا میں جہاد کر رہے ہیں اور وہ کسی بھی چیز سے نہیں ڈرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کے عوام کو جنگ اور پابندیوں کے باعث مختلف مسائل کا سامنا ہے لیکن پھر بھی وہ فلسطینی عوام کی حمایت میں فرنٹ لائن پر ہیں.
فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق، قدس کےاسلامی اوقاف اور مسجد الاقصی معاملوں کے بورڈ کی اپیل پر فلسطینی مسلمانوں نے لبیک کہتے ہوئے اتنی بڑی تعداد میں نماز جمعہ ادا کرتے ہوئے اپنی اسلامی بیداری کا شاندار مظاہرہ کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے ایران اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو روایتی اور مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات دونوں ممالک کے لیے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ تعلقات میں بہتری دوطرفہ تعلقات کی بھرپور ترقی کا باعث بنے گی۔
بدھ کے روز ایرانی پارلیمنٹ کے ارکان نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے بحیرہ عمان میں ایران کا تیل چوری کرنے کی امریکی کوشش ناکام بنا کر، ایران کی عظمت اور سربلندی کا پرچم دنیا کے سامنے لہرایا ہے۔ا